مقبوضہ جموں و کشمیر

مٹی کے تودے اورچٹانیں گرنے کے باعث سرینگر جموں ہائی وے بند

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع رامبن میں کئی مقامات پر شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے اورچٹانیں گرنے کی وجہ سے وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی واحد سڑک سرینگر جموں ہائی وے بند ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر گاڑیوں کی آمدورفت کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بندر موڑ اور ماروگ کے مقامات پر شاہراہ بدستور بند ہے جبکہ بحالی کا کام جاری ہے۔حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک موسم کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی اور سڑک صاف نہیں ہو جاتی، وہ سڑک پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button