مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : سیاحتی مقام سونہ مرگ کے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ کے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ شب سونہ مرگ کے پہاڑوں پر بارشوںکے بعد ہلکی برفبای ہوئی ہے جس سے علاقے میں درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے ۔موسم کا یہ دلفریب مظاہرہ کچھ دیر جاری رہا، بعد ازاں موسم صاف ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر اور جموں کے کئی حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔





