آزاد کشمیرپاکستان

بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالے بے گناہ پاکستانیوں کے لواحقین عالمی برادری سے انصاف کے منتظر

اسلام آباد:
رواں سال مئی میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا پر بھارت کے بزدلانہ میزائل حملوں میں شہید ہونیوالے65نہتے شہریوں کے ورثاء اورزخمی ہونیوالے 240سے زائد افرادعالمی برادری سے انصاف کے منتظر ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے ان شہدا میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ بھارت کے حملوں کے دوران پاک فوج کے 7جوان اور پاک فضائیہ کے 6اہلکاروں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 78سے زائد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ پاکستان نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری انصاف کا مطالبہ کیاہے۔پنجاب میں بھارتی میزائل حملوں کے نتیجے میں 30شہری شہید اور 68زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 2افراد شہید ہوئے۔ سندھ میں ایک شہری شہید اور 11زخمی ہوئے۔ بھارت کے حملوں سے سب سے زیادہ تباہی آزاد جموں و کشمیر میں ہوئی، جہاں 32شہری شہید اور 164زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں آج بھی غم و رنج کی فضا قائم ہے اور عوام شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ماہرین کے مطابق بھارت نے جان بوجھ کر مظفرآباد، بہاولپور، ساہیوال اور کوٹلی جیسے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، جو کہ جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ شہری آبادی پر اس قسم کے حملوں نے بھارت کے غیر انسانی اور ظالمانہ رویے کو بے نقاب کیا ہیجو نہتے عوام کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دے رہا تھا۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین، بچے اور بزرگ متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ اگر عالمی برادری نے بھارت کو اس جارحیت پر جوابدہ نہ ٹھہرایا تو اس کی خاموشی نہ صرف مزید بھارتی جارحیت کو تقویت دے گی بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر دے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button