بھارت اپنی مذموم سازشوں کیلئے پراکسی وار کو تیزکر رہا ہے، فیلڈ مارشل
اسلام آباد : آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکہ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتن الخوارج اور فتن الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے اور وہ ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب میں کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی ۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی ناگزیر اہمیت کو قومی یکجہتی و استحکام کے لیے لازمی قرار دیا۔انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی کھلم کھلا سرپرستی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناکام کوشش ہے جو بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ بھارت ’معرکہ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، انہوں نے ’فتن الخوارج‘ اور ’فتن الہندوستان‘ کو بھارت کی ہائبرڈ وار کے مہرے قرار دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ان گروہوں کا بھی ان شااللہ وہی انجام ہوگا جو معرکہ حق میں ان کے پیش روو¿ں کا ہوا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ دہشت گرد کسی مذہب، مسلک یا قومیت کی حدود کے پابند نہیں ہوتے، اس لیے ان کے خلاف قومی سطح پر یکجہتی اور اجتماعی عزم ناگزیر ہے۔نشست کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکا کے مابین ایک بصیرت افروز مکالمہ بھی







