متفرقات

رام بن سڑک حادثے میں خاتون ہلاک ، 12زخمی

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں میہد-نیراکنتھی لنک روڈ پر حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 12افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک ٹاٹا سومو گاڑی جوچھبہ سے رامبن جا رہی تھی، سڑک سے پھسل کر اپر نیرا کے قریب ایک کھائی میں جا گری۔حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور سمیت 12مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال رامبن لے جایا گیا ہے۔ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت33سالہ سنکیشا دیوی کے طور پرہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button