APHC-AJK

بھارت کشمیری عوام کی شناخت کو مٹانے پر تلا ہوا ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

فلاح عام ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سکولوں پر پابندی کی مذمت

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے فلاحِ عام ٹرسٹ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں پر زبردستی قبضے کے اقدام کو کشمیری عوام کے تعلیمی، مذہبی اور ثقافتی تشخص پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ایک منظم سازش بھی ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو تعلیمی اور فکری طور پر مفلوج کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاحِ عام ٹرسٹ کے اسکولوں اور اداروں نے دہائیوں سے کشمیری معاشرے میں تعلیم کے فروغ، سماجی ترقی اور اخلاقی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، قابض انتظامیہ کے اس غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کے نتیجے میں ساٹھ ہزار سے زائد طلبا و طالبات کا تعلیمی مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو چکا ہے، جو بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لیں ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہیں، تعلیمی اداروں پر قدغن، مذہبی و ثقافتی ورثے پر حملے اور عوامی آزادیوں کو سلب کرنے کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کشمیری عوام کی شناخت کو مٹانے پر ت±لا ہوا ہے۔انہوں ے واضح کیا کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا، خطے میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا۔KMS-14/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button