بھارت

دلی :گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں نامزد وکاش یادو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت  نے”را“ کے سابق افسر وکاش یادو کے خلاف اغوا اور تاوان کے ایک معاملے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے جسے نیویارک میں مقیم خالصتانی سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کے قتل کی سازش میں نامزد کیا گیا ہے۔یادو اس وقت مفرور ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پٹیالہ ہاو¿س کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج سوربھ پرتاپ سنگھ لالر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ یادیو کو کئی بار طلب کیا جاچکا ہے لیکن وہ حاضر نہیں ہوا لہذا اسکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں ۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی وہ یادو کو گرفتار کر کے 17اکتوبر کو عدالت میں پیش کرے۔
نومبر 2023 میں امریکی استغاثہ نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر پنون کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے قتل کا کام وکاش یادیو نے سونپا تھا ۔ استغاثہ نے یہ بھی کہا کہ یادیو بھارتی کابینہ سیکرٹریٹ میں بطور ایک افسر کام کر رہا ہے تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اب حکومت ہند کا ملازم نہیں ہے۔
بعد ازاں18 دسمبر 2023 کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دہلی کے علاقے روہنی کے ایک رہائشی کی شکایت پر اغوا اور بھتہ خوری کے ایک کیس میں یادو کو گرفتار کیا۔ تہاڑ جیل میں چار ماہ گزارنے کے بعد اپریل 2024 میں اسے ضمانت مل گئی تھی۔تاہم رہائی کے بعد سے وہ مفرور ہے اور اس کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button