بھارت

مدھیہ پردیش: کھانسی کا شربت پینے سے ہلاک ہونیوالے بچوں کی تعداد 14ہو گئی

نئی دلی:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کھانسی کا شربت پینے سے ہلاک ہونیوالے بچوں کی تعداد بڑھ کر 14ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کھانسی کے شربت میں صنعتی کیمیکل ڈائی ایتھیلین گلائکول شامل تھا، جو ایک انتہائی زہریلا مادہ ہے اور معمولی مقدار میں بھی گردوں کو شدید نقصان پہنچا کر جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔وزارتِ صحت کے مطابق دوا کے نمونوں میں 48.6فیصد ڈائی ایتھیلین گلائکول کی مقدار پائی گئی، جو انسانی استعمال کے لیے خطرناک حد سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ دوا "کولڈرف کے نام سے جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڑو میں تیار کی گئی تھیاور معروف ماہرِ اطفال ڈاکٹر پراوین سونی نے متاثرہ بچوں کو یہ دوا تجویز کی تھی۔ واقعے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت نے نہ صرف اس دوا بلکہ متعلقہ کمپنی کی تمام مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔پولیس نے ڈاکٹر پراوین سونی کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق دوا کے نمونوں کو مزید لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ واقعے کی مکمل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button