مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : بادل پھٹنے کے واقعات میں 5بچوں سمیت 11افراد کی جانیں ضائع

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میںبادل پھٹنے سے پانچ کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جان ببحق ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے ایک دور افتادہ گاﺅں کراڈامیں پیش آیا۔ یک گھر کا مالک نذیر احمد ، اسکی اہلیہ وزیرہ بیگم اور پانچ بچے جانبحق ہوگئے۔
علاقے کے رکن اسمبلی خورشید احمد نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بادل پھٹنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نذیر احمد، اس کی بیوی وزیرہ بیگم اور ان کے پانچ بچے مر گئے ہیں۔
دریں اثناا یک اور واقعے میں ضلع رام بن کی تحصیل راج گڑھ بادل پھٹنے سے کم از کم چار افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ بادل پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی، عمارتیں بہہ گئیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا





