ہلاکتیں
جموں: لاپتہ بھارتی فوجی کی لاش برآمد

جموں،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک لاپتہ بھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمی نگمینیم نامی فوجی کی لاش ضلع جموں کے کھور سیکٹر سے ملی ہے ۔ وہ 28اگست کی رات دریائے چناب کے سیلانی پانی میں بہہ گیا تھا ۔ اس کی لاش ورکنگ باو¿نڈری پر فارورڈ پوسٹ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر لاش ملی۔ وہ ریاست منی پور کا رہائشی تھا۔
لاش اکھنور کے ملٹری ہسپتال منتقل کی گئی ہے۔




