پاکستان

بھارتی دہشت گرد کوعدالت نے20سال قید کی سزا سنائی

لاہور: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے بھارتی دہشت گردعثمان عرف عبدالرحمن کو20سال قیدکی سزا سنا ئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے مجرم عثمان عرف عبدالرحمن کو مجموعی طور پر 20سال قید کی سزا سنائی ہے۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرم سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے جو اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مجرم چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، جس کے قبضے سے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہوا۔مجرم عثمان کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button