مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ:تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

 

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں ہیلتھ ورکرز نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایکریڈیٹیڈ سوشل ہیلتھ ایکٹیوسٹ کی بڑی تعدادنے کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ میں بلاک میڈیکل آفیسر کے دفتر کے باہر جمع ہوکر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے تنخواہوں کی ادائیگی کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ عیدالفطر قریب آنے کی وجہ سے انہیں شدیدمالی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ان کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ابھی تک ادا نہیں کیے گئے۔ مظاہرے میں شامل ایک ہیلتھ ورکرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم کافی عرصے سے تنخواہ کا انتظار کر رہے ہیں، اب مزید تاخیر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے دوران لنگیٹ کے رکن اسمبلی شیخ خورشید نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے بات چیت کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ عید سے پہلے تمام واجبات ادا کر دیے جائیں گے۔ یقین دہانی کے بعد ہیلتھ ورکرز نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button