پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کابابائے حریت سید علی گیلانی کوخراج عقیدت

اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائد حریت سید علی گیلانی کو انکے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کے لیے وقف کررکھی تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر مملکت نے سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ حریت رہنماء کی زندگی قربانی اور ثابت قدمی کی علامت ہے،ان کی ذات حق و انصاف پر یقین رکھنے والوں کیلئے مشعلِ راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم سید علی گیلانی کے عزم اور جرات کو متزلزل نہ کر سکا، ان کے موقف نے کشمیری عوام کو آزادی کی جدوجہد پر ثابت قدم رکھا۔پاکستان سید علی گیلانی اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ سید علی گیلانی کا لہو تحریکِ آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھے گا اورپاکستان کشمیری عوام کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔بھارتی جبر کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ انہوں نے سید علی گیلانی کے درجات بلندی کیلئے بھی دعا کی ۔
ادھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر امو رکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں کشمیری حریت ر ہنما سید علی گیلانی کوانکے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی کی حق خود ارادیت کے حصول اور کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی کا نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”آج بھی وادی کشمیر میں گونج رہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button