مقبوضہ جموں و کشمیر

سیرت نبیﷺ پر پوری طرح عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے، میر واعظ

عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل کی تاریخ میں ردوبدل پر انتظامیہ پر کڑی تنقید

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ”عید میلادالنبی ﷺ“ کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنحضور ﷺ سے ہماری عقیدت و محبت محض الفاظ کی حد تک نہیں ہونی چاہے بلکہ ہمیں آپ ﷺ کی عظیم تعلیمات پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونا چاہیے ۔ انہوں نے عید میلادالنبی ﷺ کی تعطیل کی تاریخ میں ردوبدل کرنے پر قابض بھارتی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہمیں حضور پاک ﷺ کی عظیم تعلیمات پرسچائی کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، اسی میں ہماری فلاح اور نجات ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے اندر رحم دلی اور خدمتِ انسانیت کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔
میرواعظ نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال ہم سب کے لیے ایک تنبیہ ہے ،بحیثیت قوم ہم نے خود بھی کوتاہیاں کی ہیں، سیلابی راستوں پر تجاوزات کی ہیں، دلدلی زمینوں کوبھی نہیں چھوڑا ہے اور قدرتی وسائل کی لوٹ مار کی۔ انہوںنے دریائے جہلم کی بروقت صفائی ستھرائی نہ کرنے اور اسکے پشتوں کو مضبوط نہ کرنے پر قابض بھارتی انتظامیہ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب نے ہمیں ایک تلخ سبق دیا تھا لیکن اسکے باوجود غفلت برتی گئی۔انہوںنے عوام پر زور دیا کہ وہ ان مشکل دنوں میں ایک دوسرے کی مدد کریں اور ان خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں جن کے گھروں اور کھیتوں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
میرواعظ نے مسلسل دوسرے سال بھی عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل کی اصل تاریخ میں ردوبدل کرنے پر انتظامیہ کو سخت نتقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس مقدس موقع پر مسلمانوں کے جذبات کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ میر واعظ نے کہا کہ انتظامیہ کی یہ دانستہ غفلت جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول ہے اور وہ اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button