مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ میں مسلسل تیسرے دن بھی معراج ملک کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے

پابندیاں مزید سخت،انٹرنیٹ سروسز معطل،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ،متعدد افراد زخمی

جموں:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ اور ملحقہ علاقوں میں جمعرات کو مسلسل تیسرے روز بھی ایم ایل اے معراج ملک کی کالے قانون کے تحت گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعرات کو صورتحال اس وقت تشویشناک ہو گئی جب سینکڑوں مظاہرین معراج ملک کی رہائی کیلئے پابندیوں کوتوڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کابے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔قابض حکام نے ضلع ڈوڈہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے انٹرنیٹ سروسز معطل اور تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکزبند ہیں ۔ جھڑپوں کا سلسلہ بعدازاں بھدرواہ، ٹھٹھری اور گندوہ کے علاقوں تک پھیل گیا، جہاں بھارتی پولیس اور پیراملٹری اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار سڑکوں اور گلیوں میں گشت کر رہے ہیں اور لائوڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے خواتین سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیاہے۔ قابض حکام نے ڈوڈہ اور بھدرواہ کے اہم مقامات پر لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے خاردار تاریں بچھادی ہیں۔معراج ملک کے وکیل اپو سنگھ نے صحافیوں کو بتایاہے کہ ان کی رہائی کیلئے ایک قانونی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button