مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافربس کو ٹکر ماری، 7 افراد زخمی
جموں 12 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ضلع پونچھ میںایک مسافر بس کو جان بوجھ کرٹکر مار ی جس کے نتیجے میںایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے ٹوٹا گلی میں پیش آیا اورزخمی ہونے والے افراد میں 14سالہ اعزاز احمد،70سالہ بشیر احمد اور65سالہ بیگم جہان شامل ہیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔