بھارت :مودی کے دورے کے خلاف منی پور یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

امپھال: بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں یونیورسٹی کے طلبا ء نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ”مودی واپس جائو”کے نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلبا ء نے یونیورسٹی کیمپس میں ” نریندر مودی گو بیک ”کے نعرے لگا کر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیاجو بھارتی حکومت کی طرف سے ریاست میں جاری بحران سے نمٹنے پر غم و غصے کی عکاسی کرتا ہے۔مظاہرین نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کو اجاگر کیا جو قیادت کے خلاف سخت کارروائی اور جوابدہی کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔منی پور میں” نریندر مودی گو بیک” کے نعرے لگائے گئے جو برسوں سے پائے جانے والے غم وغصے کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ علاقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات کونظر انداز کیا گیا ہے۔
دریں اثناء سیاہ لباس میں ملبوس خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مودی کے دورے کو ڈرامہ قرار دیا جبکہ کئی نوجوانوں نے احتجاج کے طور پر اپنے سر منڈوا دیے تھے۔







