آپریشن سندور کی ناکامی کے بعدمودی کا جنگی جنون بے قابو، مزید جنگی ہتھیار خریدنے میں مصروف

نئی دہلی: آپریشن سندور کی ناکامی کے بعدمودی کا جنگی جنون بے قابو ہوگیا ہے اوربھارتی حکومت مزید جنگی ہتھیار خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی اخبار” دی ٹریبیون ”نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی فضائیہ نے دفاعی معاہدے میں مزید 114رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر زور دیا ہے۔بھارتی فضائیہ نے مزید 114رافیل طیاروں کی خریداری کی تجویز وزارت دفاع کو پیش کی ہے۔ بھارتی فضائیہ ایسے طیارے چاہتی ہے جو ملٹی رول آپریشنز کی صلاحیت رکھتے ہوں۔دی ٹریبیون نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع ٹینڈر کی بجائے براہ راست فرانسیسی رافیل کا انتخاب کرے گی، جیٹ طیارے”میڈ ان انڈیا”اسکیم کے تحت بھارت میں بنائے جائیں گے۔ رافیل بنانے والی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن ایک بھارتی فرم کی شراکت میں ہے جس پر تقریبا 2کھرب روپے سے زیادہ کی لاگت متوقع ہے جو بھارت کے بڑے دفاعی سودوں میں سے ایک ہوگا۔دی ٹریبیون کے مطابق طیاروں میں مختلف ہتھیار اور 60فیصد تک دیسی مواد ہو سکتا ہے۔ایم۔ 88انجن بنانے والی سافران کمپنی نے حیدرآباد میں انجن مرکز کا اعلان کیا ہے۔بھارتی فضائیہ کو فوری طور پر نئے جیٹ طیاروں کی ضرورت ہے۔نئے طیاروں کی خریداری پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی کا اعتراف ہے۔ مودی حکومت جنگی ہتھیاروں کی خریداری کے ذریعے عوام کا پیسہ اپنی ناکامیاں چھپانے میں لگا رہی ہے۔آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد سیاسی بحران میں پھنسی مودی حکومت کے نت نئے ہتھکنڈے ناکام ہو رہے ہیں، جبکہ معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں 6رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد نئے طیارے بھارت کی مجبوری ہیں۔





