بھارت
نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی دیواریں پر ”فری کشمیر”کے نعرے درج
نئی دہلی یکم اکتوبر: نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی دیواروں پرنامعلوم افراد نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی اور ہندو انتہاپسندوں کے خلاف نعرے تحریر کردیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کیمپس کی دیواروں پر ”فری کشمیر”، ”بھگوا جلے گا” اور”تیری قبر کھودیں گے ”جیسے نعرے تحریرکیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ یونیورسٹی میں ”فریڈم فار کشمیر ”کا پوسٹر لگنے کے کئی سال بعد پیش آیا ہے۔ 2016میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلباء عمر خالد، انیربن بھٹاچاریہ اور دیگر نے کیمپس میں ممتاز کشمیری رہنما محمد افضل گورو کو پھانسی دینے کے خلاف ایک تقریب کا انعقاد کیاتھا جس پر ہندو انتہا پسندوں نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔ تقریب کے دوران کچھ طلبا ء نے بھارت مخالف نعرے لگائے تھے۔