مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ہائی کورٹ نے پولیس کو ایم ایل اے معراج ملک کیخلاف چارج شیٹ دائر کرنے سے روک دیا

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے پولیس کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے سے روک دیا ہے اورمزید تحقیقات کی ہدایت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معراج ملک کے خلاف دانستہ حملے ، سرکاری ملازم کو کام سے روکنے اور دیگر دفعات کے تحت دائر مقدمے کی سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجیش سیکھری نے کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ اس سے قبل، ڈوڈہ کی ضلعی انتظامیہ نے معراج ملک کے خلاف ایک ڈوزیئر تیار کیا تھا، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایم ایل اے نے مبینہ طور پر فرقہ وارانہ اور علاقائی تقسیم پیدا کرنے کی غرض سے”آپریشن سندور” کے دوران سرکاری اہلکاروں کو دھمکایا تھا۔ڈوزیئر میں معراج ملک کو عادی مجرم بھی قرار دیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button