مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :سیاسی رہنماﺅں کا پروفیسر بٹ کوخراج عقیدت

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماوں نے معروف آزادی پسند رہنما، دانشور اور ماہر تعلیم پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر بٹ بدھ کی شام سوپور کے علاقے بوٹنگو میں اپنی رہائشی گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ”ایکس “ پر لکھا کہ” پروفیسر بٹ ایک عوامی شخصیت تھے ، اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے “۔
پیپلز ڈیموکریٹک کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ” مرحوم مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتے تھے“۔
حکیم محمد یٰسین نے پروفیسر بٹ کو ”ایک بلند پایہ شخصیت“ قرار دیا یتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و تعلیمی میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سیاسی رہنماﺅں نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال نے کشمیر کے سیاسی اور فکری منظر نامے میں ایک خلا پیدا کر دیا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button