مقبوضہ جموں و کشمیر

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ کی طرف سے دوران حراست تشدد کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی ہدایت

سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ اجے کمار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ کوریاست پنجاب کے دو مزدوروں پر دوران حراست تشددکے واقعے کی تحقیقات اورایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ نے یہ احکامات پٹھانکوٹ سے تعلق رکھنے والے شکر دین اور فرید محمد کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کئے جنہوں نے درخواست میں رواں سال جون میں بسوہلی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں پر اٹل سیٹو میں نصف شب کو چھاپے کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایاہے۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم جاری کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت مذکورہ الزامات پر ایف آئی آر کا اندراج لازمی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ دوران حراست تشدد کے مقدمات میں پولیس کے بے گناہی کے دعوے کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بغیر قبول نہیں کیا جا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button