مقبوضہ جموں و کشمیر
اودھمپور :بھارت کی شمالی فوج کے کمانڈرکے زیر صدارت اجلاس
کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کے اقدامات کا جائزہ

جموں :بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک اجلاس کے دوران کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے ادھم پور کے علاقے نگروٹہ میں کوآرڈینیشن اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے اور مشترکہ آپریشنل تیاری کو بہتر بنانے پرغور و خوص کیاگیا۔مبصرین کے مطابق اس طرح کے اجلاسوں کو عام طورپر نام نہاد سکیورٹی جائزوں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے،تاہم ان اجلاسوں میں کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کومزید تیز کرنے مقبوضہ علاقے پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔







