پاکستان

مسئلہ کشمیر،سندھ طاس معاہدہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں اہم مسائل ہونگے:خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی اہم مسائل ہیں جو بھارت کے ساتھ مستقبل کے کسی بھی مذاکرات میں زیر بحث آسکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی کو ایک مثبت قدم قراردیا تاہم انہوں نے خبردارکیاکہ قبل از وقت امید رکھنا ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ بندی سے امن کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملتی ہے تو یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہو گی، تاہم یقین کے ساتھ کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، امن کے مواقع ابھر سکتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ بھارت اور خاص طور پر اس کی قیادت ایک دن پارٹی مفادات پر خطے کے مستقبل کو ترجیح دے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ برابری کی بنیاد پر پرامن بقائے باہمی جنوبی ایشیا کی ترقی کی کلید ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت طاقت کے نشے میں جکڑا ہوا تھا، لیکن پاکستان کے منہ توڑ اورسٹریٹجک جواب سے اس کا تکبر خاک میں مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو معمولی ردعمل کی توقع تھی، لیکن پاکستان کے تحمل اور منہ توڑ جواب سے اس کی حکمت عملی ناکام ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنی بقاء یا سلامتی پر سمجھوتہ کیے بغیر امن کو ترجیح دی۔ بھارت کے فوجی اور سفارتی اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ ثبوت فراہم کرنے میں ناکامی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات پر تیار نہ ہونے سے اس کے بیانیے کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیاگیا۔انہوں نے اہم اتحادیوں اورچین، ترکیہ، آذربائیجان اور خلیجی شراکت داروں سمیت دوست ممالک کی طرف سے سفارتی حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی ایک ملک کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button