بھارت

بھارتی شہری سدھیر کمار نے جہاز میں ساتھ بیٹھی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا

 

نئی دہلی:آسٹریلیا میں ایک 52 سالہ بھارتی شہری کو سنگاپور سے پرتھ جانے والی بین الاقوامی پرواز کے دوران ساتھی مسافر کو جنسی طور پر ہراساں کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا کہ آسٹریلیا کی وفاقی پولیس (اے ایف پی) نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ رواں ہفتے کے آغاز میں اسکوٹ ایئر لائنز کی پرواز میں پیش آیا۔
بھارتی ملزم کی شناخت سدھیر کمار چوہان کے طور پر کی گئی ہے،جس نے جہا ز میں اپنے ساتھ بیٹھی ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ طیارہ برتھ آسٹریلیا جا رہا تھا۔خاتون نے فوری طور پر کیبن کریو کو آگاہ کیاجسکے بعد اسے دوسری نشست پر منتقل کیا گیا۔
جب پرواز پرتھ میں اتری تو پولیس اہلکاروں نے طیارے میں سوار ہو کر بھارتی مسافر کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا اطلاعات میں کہا گیا کہ عدالت نے چوہان کی ضمانت مسترد کر دی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button