مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے سرینگر میں تحریک حریت جموں وکشمیرکا مرکزی دفتر ضبط کرلیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے سرینگر کے علاقے رحمت آباد، حیدر پورہ میں تحریک حریت جموں وکشمیرکا مرکزی دفتر ضبط کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ ضبطی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے ” کے تحت کی گئی اوریہ تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے جاری ظالمانہ ہتھکنڈوں کا حصہ ہے۔ ضبط کی گئی جائیداد میں ایک کنال اورایک مرلہ اراضی پر تعمیر کی گئی تین منزلہ عمارت شامل ہے۔ بھارتی پولیس نے بتایاکہ یہ عمارت تحریک حریت کے مرکزی دفتر کے طور پر استعمال کی جارہی تھی ۔ بھارتی حکومت نے آزادی پسند نظریات کو فروغ دینے اور وادی میں مسلح سرگرمیوں میں سہولت کاری کے الزام پر تحریک حریت پرپہلے ہی پابندی عائد کررکھی ہے۔قابض حکام نے تصدیق کی کہ یہ ضبطی کالے قانون یواے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج ایک مقدمے کے سلسلے کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button