پاکستان
بھارت کرکٹ میں سیاست لے آیا اور کھیل کی ساکھ متاثر کی،محسن نقوی

لاہور: چیئرمین پی سی بی اور صدر ایشن کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ٹرافی لے جانے کی دعوت دے دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے ، میں نے کسی سے معذرت نہیں کی ہے کیونکہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگروہ لیناچاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے آیا ہے اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا







