مقبوضہ جموں و کشمیر
سانبا :بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے ضلع سانبا میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن ورکنگ باو¿نڈری کے ساتھ واقع ایک گاو¿ں کے قریب شروع کیاگیا۔
ایک بھارتی عہدیدار نے کہا کہ رام گڑھ سیکٹر کے گاﺅں نانگا کے اوپر ایک ڈرون جیسی چیز منڈلاتے ہوئے دیکھی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈرون پاکستان کی طرف سے یہاں داخل ہوا ۔ ڈورن دیکھے جانے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے گاﺅں میں پہنچ کر اسے گھیرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کر دیاجو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔KMS-09/M






