مقبوضہ جموں و کشمیر

سری نگر : آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں متعدد مکا ن خاکستر

راجوری میں ایک شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے علاقے حبہ کدل میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں کئی رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگ گنجان آباد علاقے میں بھڑک اٹھی اور تیزی سے پھیلی۔ فائر سروس پہنچنے تک کئی مکانات جل چکے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تین گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔مقامی لوگوں نے سری نگر کے پرانے علاقوں میں فائر ٹینڈرز کی ناقص رسائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوںنے اس طرح کی ہنگامی صورتحال کو زیادہ مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لیے متبادل رسپانس راستوں اور بہتر انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیا۔
دریں اثناضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں ایک شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button