مقبوضہ جموں و کشمیر

تازہ برفباری سے مغل روڈ سمیت مقبوضہ کشمیر کی اہم سڑکیں بند

سرینگر:بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مغل روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہیں بند ہونے سیسینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری اور پونچھ کو وادی سے ملانے والی مغل روڈ پیر کی گلی علاقے میں برفباری کے بعدٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے میڈیاکو بتایاہے کہ پھسلن کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہیاور مسافروں کوصورتحال بہتر ہونے تک سفر سیگریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اپنی پارٹی کے رہنما رقیق احمد خان، جو شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں، نے بتایاہے کہ کم سیکم 200 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔انہوں نے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ سری نگرـسونمرگـ روڈ اور کشتواڑـسنتھنـاسلام آباد روڈ بھی برفباری کی وجہ سے بند کر دی گئی، جبکہ گریزـبانڈی پورہ روڈ برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہے۔سرینگرـلیہ ہائی وے پر سونمرگ اور کارگل کے درمیان یک طرفہ ٹریفک جاری ہے۔ رضوان پاس پر تقریباً 20 گاڑیوں کو ریسکیو کیاگیاہے اور پیر کی گلی سے برف ہٹانے اور پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button