مقبوضہ جموں و کشمیر
میرواعظ کی گرو ہرگوبند کے یوم پیدائش پر سکھ برادری کو مبارکباد دی
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمر فاروق نے گرو ہرگوبند کے یوم پیدائش پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے اپنے پیغام میں کہا کہ سکھ برادری نے ہمیشہ خطے میں انسانیت، مذہبی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیاکہ سکھ برادری نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت کی اور ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیاہے جس کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام انتہائی قدر اورستائش کرتے ہیں۔