بھارت
ملکار جن کھڑگے کا چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے والے وکیل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے ملزم وکیل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اس واقعے کو عدلیہ کے وقار پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ذہنیت کی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسی سوچ اور نظریہ جو عدلیہ کے وقار کو مجروح کرتاہے ، معاشرے میں گندگی پھیلانے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ بار ایسوسی ایشن کوایسے وکلاء کی نہ صرف مذمت کی جانے چاہیے بلکہ ضروری قانونی کارروائی بھی کی جانے چاہیے۔





