مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور مکینوں کو ہراساں کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری، ادھم پور، کشتواڑ اور اسلام آباد کے اضلاع میں فوجی آپریشن جاری ہیںجہاں بھارتی فورسزکی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور متعددعلاقوں کو محاصرے میں لیاگیا ہے۔قبل ازیں راجوری میں کنڈی کے علاقے بیرانتھب میں منگل کو پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کے ایک کیمپ پر حملہ ہوا تھا۔ واقعے کے فورا بعد، فوجیوں نے مندر گالا، بیرنتھب، پنجناڑہ اور ساکری بیلٹ کو گھیرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔فوجی آپریشن کو پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے تک بڑھا دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز ڈرونز اور سراغ رساںکتوں کا استعمال کر کر رہی ہیں۔ ان علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے بار بار تلاشیوں، رات کے دوران چھاپوں اور نقل و حرکت پر پابندیوں کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button