آزاد کشمیر

فلسطین و کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات عالمی استعماری نظام کا نتیجہ ہیں،عبدالرشید ترابی

برمنگھم:
سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ فلسطین و کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات عالمی استعماری نظام کا نتیجہ ہیں، جس نے پوری دنیا کو ظلم و جبر کی آگ میں جھونک رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالرشید ترابی نے برمنگھم میں سید مودودی فانڈیشن یو کے کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج دنیا معاشی استحصال، استعماری بالادستی، ظلم و ناانصافی اور انسانی اقدار کی پامالی سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں اسلام کا عادلانہ اور فلاحی نظام ہی انسانیت کی نجات اور بقا کا واحد راستہ ہے۔ فلسطین و کشمیر جیسے دیرینہ مسائل اسی استعماری نظام کا نتیجہ ہیں، جس نے دنیا کو ظلم و جبر کی آگ میں جھونک رکھا ہے۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی تحریکیں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اور جائز جدوجہد ہیں، جن کی کھل کر حمایت امتِ مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ غزہ کے پرعزم اور مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد نے عالمی سطح پر ظالم و مظلوم کی صف بندی کو واضح کر دیا ہے۔ آج برطانیہ، یورپ، امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے عوامی مظاہرے انسانی ضمیر کی بیداری کی علامت ہیں، اور اسی عوامی دبائو کے نتیجے میں یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔عبدالرشید ترابی نے تحریکِ کشمیر، مشن، علمائے کرام، پارلیمانی اراکین، کونسلرز اور کمیونٹی لیڈرز کی کاوشوں کو سراہا اور ان کوششوں کو تسلسل سے جاری رکھنے پر زور دیا۔تقریب کی صدارت فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کی جبکہ فہیم کیانی، علامہ سرفراز مدنی،نذیر احمد قریشی (اور دیگر ممتاز اسکالرز و شخصیات نے اس موقع پر خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button