آزاد کشمیر

JKLF کا یاسین ملک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد، :جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڈ جیل میں غیر قانونی طور پر قید چیئرمین محمد یاسین ملک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سنگین خدشات ظاہر کیے ہیں۔ محمد یاسین ملک سیاسی بنیادوں پر قائم جھوٹے مقدمات کے تحت گزشتہ چھ برس سے تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے ایل ایف کے چیف ترجمان محمد رفیق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ یاسین ملک کی صحت طویل مدت سے تنہائی کی قید اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1990 میں لگایا گیا یاسین ملک کا میٹلک دل کا والو فوری تبدیلی کا متقاضی ہے اور حالیہ ٹیسٹ رپورٹس ان کی بگڑتی ہوئی صحت اور حالات سنگینی کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے ۔محمد رفیق ڈار نے کہا کہ مناسب علاج کے لیے گزشتہ سال دہلی کی عدالتوں سے رجوع کرنے کے باوجود جیل حکام نے مودی حکومت کی ہدایت پر انہیں ضروری سرجری کرنے کے قابل اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیا۔ یہاں تک کہ دو روز قبل جب یاسین ملک کو دل میں شدید تکلیف ہوئی تو وہ صرف جیل کے اسپتال میں داخل ہوئے جہاں دل کے بڑے آپریشنز کی سہولیات کا فقدان ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ فوری طور پر آپریشن نہ ہونے کی صورت میں یاسین ملک کی جان کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔ رفیق ڈار نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جے کے ایل ایف چیئرمین کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کرے کیونکہ علاج معالجہ قیدیوں کا بنیادی انسانی حق ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یاسین ملک کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button