آزاد کشمیر

آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کو شہید سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کرناخوش آئند اقدام ہے، فہیم کیانی

لندن 20 اپریل (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا نام شہید سید علی گیلانی کے نام پر رکھنے کے مطالبے کو پورا کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے بیس کیمپ کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اور قدم ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں مقیم کشمیری ڈاسپورا رہنما فہیم کیانی نے لندن میں ایک بیان میں کہی۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر اور دنیا بھر کے کشمیری اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی جبر وا ستبداد کے آگے جس جرا¾ت اور مزاحمت کا مظاہرہ کیا وہ کشمیر کی بھارت کے خلاف مزاحمتی تحریک میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button