آزاد کشمیر

افغان وزیر خارجہ کا بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق گمراہ کن بیان افسوسناک ہے: شاہ غلام قادر

مظفرآباد:
پاکستان مسلم لیگ ن آ زاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق گمراہ کن بیان افسوسناک ہے، اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق شاہ غلام قادر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان وزیر خارجہ اپنی تاریخ سے نابلد ہیں، افغانستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، افغان ، بھارت گٹھ جوڑ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، شہدا کشمیر سے غداری کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پاک فوج نے پہلے ازلی دشمن بھارت کومنہ توڑ جواب دیا اسی طرح پاک فوج نے طالبان حکومت کو ناکوں چنے چبوائے، کشمیری قوم پاک فوج پر فخر کرتی ہے اور پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ افغان حکومت کے بھارت میں بیٹھ کر کشمیر پر گمراہ کن موقف قابل مذمت ہے۔شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ یہ گمراہ کن موقف نہ صرف تاریخی اور شرعی طور پر باطل ہے بلکہ لاکھوں شہدا کشمیر کی قربانیوں کی توہین بھی ہے، اقوامِ متحدہ نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیا ہے، کشمیری عوام کو ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا ہے، کوئی ملک چاہے بھارت ہو یا افغانستان اس فیصلے کو بدل نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر آزادخطے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر ہزاروں افغانی رہائش پذیر ہیں ان کو فوری طور پر واپس افغانستان بھیجا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button