مقبوضہ جموں و کشمیر

حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ نظربند رکن اسمبلی معراج ملک راجیہ سبھا کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں: ہائی کورٹ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ہائی کورٹ نے نیشنل کانفرنس کی زیرقیادت حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ نظربند رکن اسمبلی معراج ملک علاقے میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت کا یہ حکم معراج ملک کی طرف سے دائر درخواست کے بعد آیاہے جس میں انہوں نے 23اکتوبر کو سرینگر میں شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں شرکت اوراس سے اگلے روز راجیہ سبھا انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت طلب کی تھی ۔ رکن اسمبلی معراج ملک 8ستمبر سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کٹھوعہ جیل میں نظر بند ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ ان کی عرضی پر فوری کارروائی کرے۔ جسٹس راجیش سیکھری نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ معراج ملک کو راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ دینے کا موقع دیا جائے۔دفاعی وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ معراج ملک کے استعمال کے لیے پوسٹل بیلٹ پہلے ہی کٹھوعہ جیل بھیجے جا چکے ہیں۔
دریں اثناء حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سیکریٹری منوج پنڈت نے جو راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، قانون کے مطابق تین پوسٹل بیلٹ کٹھوعہ جیل بھیجے ہیں تاکہ نظربند رکن اسمبلی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دی جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button