بھارت

بھارت :آر ایس ایس کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے پر کانگریس وزیر کو جان سے مارنے کی دھمکی

نئی دہلی:  بھارت میں فسطائی مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ نفرت، تعصب اور انتہا پسندی کی بنیادی وجہ ہے اوران کی انتہا پسندی نے بھارت کو دہشت گردی کا گڑھ اور خطے کو میدان جنگ بنا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی پشت پناہی میں آر ایس ایس کے انتہا پسند غنڈوں کے ہاتھوں حکومتی نمائندے بھی غیر محفوظ ہیں۔آر ایس ایس کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے پر کرناٹک میں کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ پریانک کھرگے نے آر ایس ایس کی غیر قانونی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔پریانک کھرگے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں آر ایس ایس کا ایک غنڈہ انہیںجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔کانگریس کے وزیر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مودی اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے اور سیاسی محالفین کی آواز کو دبانے کے لیے شر پسند تنظیم آر ایس ایس کو ہتھیار بنا رہا ہے۔پریانک کھرگے کا کہنا ہے کہ نااہل مودی حکومت آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے کی سرکاری سطح پر حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی ایماء پر آر ایس ایس لوگوں کے ذہنوں کو نفرت، تعصب اور شدت پسندی سے زہر آلود کر رہی ہے۔کانگریس رہنما نے کہاکہ مودی اور آر ایس ایس کا زہر آلود گٹھ جوڑ بھارت کو نفرت اور خوف کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ مودی کی سرپرستی میں آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button