مقبوضہ جموں و کشمیر
مودی حکومت لداخ کے مسائل کے حل کیلئے آئندہ اجلاس کی تاریخ کا فوری اعلان کرے ،سونم وانگچک

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پر زور دیا ہے کہ وہ لداخ کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا فوری اعلان کریں ۔
بروقت اقدامات کریں، کیونکہ ہندوستانی وزارت داخلہ اور لداخ کے رہنماں کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وانگچک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فروری میں ہونے والے آخری اجلاس کے بعد سے اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے اور خطے کے مسائل مزید الجھ گئے ہیں ۔وانگچک نے زوردیاکہ حکومت کو بروقت اور سنجیدہ اقدامات کے ذریعے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے تاکہ لداخ کے عوام کے مسائل کو حل کیاجاسکے۔




