مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: زیر تعمیر پل گرجانے کے باعث 27مزدور زخمی

جموں02 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع سانبہ کے علاقے کولپور میں ایک زیر تعمیر پل گرجانے سے کم از کم 27 مزدور زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس واقعے نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی تعمیراتی کمپنیوں کے کام کے معیار پر سوال اٹھائے ہیں۔ پل کولپور گاو¿ں کے قریب دریائے دیوک پرتعمیر کیا جا رہا تھا۔زخمیوں میں سے گیارہ کو رام گڑھ ہسپتال جبکہ کو وجے پوراسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ایس ایس پی سامبا ڈاکٹر ابھیشیک مہاجن نے 27 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدور غیر مقامی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button