مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے کولگام سے راجوری کا نوجوان گرفتارکرلیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے منگل کو راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کوکولگام سے گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص جس کی شناخت محمد فرید بجارڑ کے طورپرہوئی ہے اورجو گنڈہ خواص راجوری کا رہائشی ہے،گزشتہ سات سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ قابض حکام نے بتایا کہ محمد فرید بجارڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے 2018سے فرار تھا جسے مخصوص اطلاع ملنے پر گرفتارکیاگیا۔ واضح رہے قابض حکام کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اورنظربند کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کررہے ہیں اورسالوں پرانے مقدمات کو دوبارہ کھول رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button