۵ اگست یوم استحصال کشمیر
پلوامہ : بھارتی پولیس کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک بھارتی پولیس کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانسٹیبل چرنجیت سنگھ کو آج ضلع میں اونتی پورہ کے علاقے میں لیتھ پورہ میں دل کا دورہ پڑا۔ وہ جموں خطے کے ضلع سانبا کا رہائشی تھا۔




