۵ اگست یوم استحصال کشمیر
حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد کی شاہد خان آفریدی سے ملاقات
مظفرآباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے مظفرآباد میں معروف آل راﺅنڈر اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی سے ملاقات کی ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفد نے شاہد خان آفریدی کو 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔شاہد خان آفریدی نے حریت کانفرنس کی دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے وفد کویومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کی۔حریت وفد میں راجہ خادم حسین شاہین،شیخ عبدالماجد،زاہد اشرف اورعبدالمجید میرشامل تھے۔




