مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کی عمر قید کو سرائے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست

نئی دہلی :دہلی ہائی کورٹ نے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ٹرائل کورٹ کی طرف سے ایک جعلی مقدمے میں سنائی جانے والی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی عرضداشت پر تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید چار ہفتے کا وقت دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس رویندر دودیجا پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے اب اس معاملے کی مزید سماعت 22 اپریل کو مقرر کی ہے۔کارروائی کے دوران این آئی اے کیطرف سے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر اکشائی پیش ہوئے جنہوں نے سزا میں اضافے کی درخواست کی مخالفت کے حوالے سے یاسین ملک کی طرف سے دائر تفصیلی درخواست کا جواب داخل کرنے کے لیے اضافی وقت مانگا۔این آئی اے نے مئی 2022 کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔یاسین ملک گزشتہ کئی برس سے تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔ طبی و دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیا بی کے باعث ان کی صحت انتہائی گرچکی ہے اور وہ کئی عواض میں مبتلا ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button