APHC-AJK

پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے،غلام محمد صفی

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے ،ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں 27اکتوبر کویومِ سیاہ کشمیر کے موقعے پر ملک بھر میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے، سیمینارز اور ریلیوں کے انعقاد پر ِ پاکستان کی حکومت ا ور عوام کا شکریہ ادا کیا اورانہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر 1947 کا دن تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے تمام بین الاقوامی اصولوں، وعدوں اور تقسیمِ ہند کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر پر ناجائز اور غیر آئینی قبضہ کیا۔غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق ،حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے اس اصولی، تاریخی اور اخلاقی موقف کے بے حد ممنون و احسان مند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر، انسانی حقوق کی پامالیوں، اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیری عوام نے اپنی جدوجہدِ آزادی سے کبھی پیچھے قدم نہیں ہٹایا۔ جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتا اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت نہیں دیتا، ہماری جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی۔کنوینر غلام محمد صفی نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی، اسلامی ممالک اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں، انصاف اور انسانیت کا ساتھ دیں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں مل جاتا، پاکستان اسی طرح اصولی، اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ27اکتوبر کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہرے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ صرف زمینی نہیں بلکہ ایمانی اور روحانی بنیادوں پر قائم ہے۔ اور ابد تک رہے گا ۔
ادھر انجمن طلبا اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے کی قیادت میں وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد سے انکے بیٹے کی وفات پراظہار تعزیت کیلئے اسلام آباد میں حریت دفترکا دورہ کیا۔ وفدنے ایڈووکیٹ پرویز احمد سے ان کے جواں سال بیٹے کی المناک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وفد میں طلبہ رہنما جواد خان لودھی اور محمد احمد لودھی بھی شامل تھے۔تعزیتی مجلس میںکنوینئر غلام محمد صفی کے علاوہ حریت رہنما الطاف حسین وانی ،شیخ یعقوب ، اعجاز رحمانی ،اشرف ڈار ،راجہ شاہین،امتیاز وانی،جاوید جہانگیر ، سید منظور شاہ ، عبد المجید میر،سید گلشن،زاہد مجتبیٰ،عبد الحمید لون اوردیگر بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button