بھارت
جھار کھنڈ: بم دھماکے میں زخمی ہونیوالا سی آر پی ایف انسپکٹر 20دن بعد چل بسا

نئی دہلی:بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 20دن قبل بم دھماکے میں شدید زخمی ہونیو الا پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا انسپکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 60ویں بٹالین کا انسپکٹر کوشل کمار مشرا 10اکتوبر کو جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں نکسل باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک دھماکے میںشدید زخمی ہو گیا تھا ۔ سی آر پی ایف کے ایک عہدے دار نے میڈیا کو بتایاہے کہ کوشل مشرا نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیاہے ۔اس دھماکے میں کانسٹیبل مہیندر لشکرسمیت دو اور اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔مہیند رلشکراگلے ہی رو ز(11اکتوبر) کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا ۔






