معرکہ حق۔آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا
اسلام آباد: nمعرکہ حق۔آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم تشکر کے موقع پروفاقی دارالحکومت کے ساتھ تمام صوبائی داراحکومتوں بشمول جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی توپوں کی سلامی دی گئی۔اسلام آباد میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گئی۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے دفاع کے عزم کو دہرایا۔پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم بھی کیا۔پاکستان کی فضا نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد سے گونج اٹھی۔معرکہ بنیان مرصوص یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعائوں کے ساتھ ہوا۔معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر قوم آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم تشکر منا رہی ہے۔دن کا آغاز مساجد میں استحکام پاکستان اور ترقی وخوشحالی کی خصوصی دعاں کے ساتھ کیا گیا۔بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعاں کا اہتمام کیا گیا۔نمازِ تشکر کی ادائیگی کے بعد افواج پاکستان کی کامیابی و کامرانی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔مساجد میں علما، عوام اور پاک فوج کے جوانوں نے اس عہد کو دہرایا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔





