پاکستان

پاکستان کےخلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کا ’سخت اور فیصلہ کن‘ جواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کا’سخت اور فیصلہ کن‘ انداز میں جواب دیا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد کی جامعات کے طلبہ اور اکیڈمک حضرات سے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان دفاع وطن کے عہد کی پابند ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتن الخوارج کے خلاف مو¿ثر اقدامات کیے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد چوہدری نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اور ’معرکہ حق‘ پر بھی گفتگو کی اور حاضرین نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حاضرین میں موجودہ ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی اور ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’پاک فوج کا عزم ان کی حب الوطنی کی علامت ہے۔
ڈاکٹر اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گرد عناصر ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی سازش کر رہے ہیںاور اس صورتحال میں ’صحیح اور قابلِ اعتماد معلومات‘ کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button