آسام میں” بی جے پی“ برسراقتدار نہ رہی تو مسلمان ریاست پر قبضہ کر لیںگے
ہندو توا جماعت کاگمراہ کن ویڈیو کلپ

دسپور: بھارتیہ جنتاپارٹی آسام یونٹ کاایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں ایک انتہائی جھوٹا بیانیہ پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر بی جے پی آسام میں برسراقتدار نہ رہی تو مسلمان ریاست پرقبضہ کر لیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 15ستمبر سے وائرل اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتاہے کہ مسلمانوں باغات ، گوہائی ائر پورٹ اور گوہائی قصبے پر قبضہ کر رہے ہیں ۔ ویڈ یو میں بی جے پی حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں برآمد ہونے نتائج سے خبر دار کیا گیا ہے۔
گمراہ کن ویڈیو کلب کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس پر سماعت 25نومبر کو ہوگی۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ بی جے پی کے سرکاری ٹویٹر سے سامنے آنے والی ویڈیو میں مسلمانوں کو کھلے عام بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، ریاستی حکومت تمام برادریوں کی سرپرست ہے اور دستور اسے مذہب ، ذات پات ، صنف اور زبان کی بنیادپر تفریق سے روکتا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ یہ ویڈیو 15ستمبر کو اپ لوڈ کی گئی اور 18ستمبر تک اسے چھ ہزار سے زائد مرتبہ دوبارہ پوسٹ کیا گیا، 19ہزار مرتبہ لائیک کیاگیا اور 4.6ملین مرتبہ دیکھا گیا ۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس گمراہ کن ویڈیو کو فوری طور پر ہٹانا ضروری ہے تاکہ فرقہ وارانہ بدامنی ، بے چینی اور دشمنی کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔KMS-07/M







